Brailvi Books

ضیائے صدقات
384 - 408
اللہ عزوجل کے نام پر مانگنا
    اللہ کے نام پر سُوال کرنا نہايت قبيح ہے ايسا کرنے والے کو احاديث ميں ملعون فرمايا گيا، يوں ہی جس سے اللہ کے نام کا سُوال کيا جائے اور وہ دينے کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی نہ دے تو اُسے بھی ملعون فرمايا گيا، چنانچہ:
عَنْ أَبِيْ مُوْسَی الْأَشْعَرِيِّ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُأَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يقوْلُ: ''مَلْعُوْنٌ مَنْ سَأَلَ بِوَجْہِ اللہِ، وَمَلْعُوْنٌ مَنْ سُئِلَ بِوَجْہِ اللہِ، ثُمَّ مَنَعَ سَاءِلَہُ مَا لَمْ يسأَلْ ھُجْراً''.۱؎
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا، ملعون ہے وہ جو اللہ کے نام پر مانگے اورملعون ہے وہ جس سے اللہ کے نام کا سُوال ہوا پھر مانگنے والے کو دينے سے منع کردے جب تک کہ وہ کوئی قبيح سوال نہ کرے۔

    ايک اور حديث شريف:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْھُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ''مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللہِ فَأَعِيذُوْہُ، وَمَنْ سَأَلَ بِاللہِ فَأَعْطُوْہُ وَمَنْ
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے، فرماتے ہيں، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، جو تم سے اللہ کی پناہ لے اُسے پناہ دے دو اور جو اللہ کے نام پر مانگے اُسے کچھ دو اور جوتمہیں دعوت دے اسکی
مدینــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (مسند الروياني، مسند أبي موسی الأشعري،الحديث: ۴۹۵، الجزء۱، ص۱۹۶)
Flag Counter