Brailvi Books

ضیائے صدقات
382 - 408
    اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا:
مَنْ سَأَلَ وَلَہٗ مَا يغْنِيہ جَاءَ يومَ الْقِيامَۃِ وَوَجْھُہُ عَظْمٌ يتقَعْقَعُ وَلَيس عَلَيہ لَحْمٌ.

(المستدرک للحاکم، کتاب الزکوٰۃ)
جو شخص سوال کرے اور اس کے پاس اتنا ہے جو اسے بے پرواہ کرے وہ قيامت کے دن يوں آئے گا کہ اس کا چہرہ حرکت کرتی ہوئی ايک ہڈی ہوگی جس پر گوشت نہيں ہوگا۔

    دوسری روايت ميں اس طرح ہے:
وَکَانَتْ مَسْأَلَتُہُ خُدُوْشاً وَکُدُوْحاً فِيْ وَجْھِہِ. (سنن أبي داود، کتاب الزکوٰۃ)
اس کا سوال اس کے چہرے پر خراشيں ہو گا۔

    تو يہ الفاظ مانگنے کی حُرمت اور سختی ميں واضح ہيں۔

    نبی کريم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ايک جماعت کو اسلام پر بيعت فرمايا تو ان پر سننے اور ماننے کی شرط رکھی پھر ایک بات آہستہ سے فرمائی کہ
وَلَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيا.

(المسند للإمام أحمد، مرويات عوف بن مالک)
لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروگے۔

    نبی کريم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عام طور پر سوال سے بچنے کا حکم ديتے اور فرماتے:
مَنْ سَأَلْنَا أَعْطَيناہُ وَمَنِ اسْتَغْنٰی أَغْنَاہُ اللہُ وَمَنْ لَّمْ يسأَلْنَا فَھُوَ أَحَبُّ إِلَينا. 

(المسند، مرويات أبي سعيد الخدري)
جو شخص ہم سے مانگے ہم اسے ديں گے اور جوغنی بننا چاہے اللہ تعالیٰ اسے غنی کردے گا اور جو ہم سے سوال نہ کرے وہ ہی ہميں زیادہ محبوب ہے۔

    اور آپ نے ارشاد فرمايا:
Flag Counter