| ضیائے صدقات |
عبادت سمجھو ٹيکس نہ سمجھو، مستحق کو دو، جان بوجھ کر غير مستحق کو نہ دو، دے کر احسان نہ جتاؤ اگر اپنے عزیز فقير کو دی ہے تو اسے طعنہ نہ دو بلکہ اس کا ذکر کبھی بھی نہ کرو کہ ان سے صدقہ باطل ہوجاتا ہے، ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:
(لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰی)
ترجمہ: اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر (کنزالايمان[البقرۃ:۲/۲۶۴]) اور يہ سب حد سے بڑھنے ميں داخل ہيں۔۱؎
مدینــــــــــــــــــــــــــــــہ ۱؎ (مرآۃ المناجيح شرح مشکاۃ المصابیح،ج ۳،ص۳۵)