Brailvi Books

ضیائے صدقات
277 - 408
    ''يہاں پانی سے وہ پانی مراد ہے جو نہ کسی کی محنت سے حاصل ہوا ہو نہ کسی کے برتن ميں بھرا ہو جيسے جنگل،بارش، سيلاب کا پانی مگر اپنی نہر، گھڑے، اپنی نالی کا پانی اس سے خارج ہے۔ ايسے ہی گھاس سے وہ گھاس مراد ہے جو غير مملوک زمين ميں کھڑی ہو، اپنی مملوک زمين کی گھاس، ايسے ہی وہ گھاس جو کاٹ کر اپنے گھر ميں رکھ لی مملوک ہے۔ آگ سے مراد يہ ہے کہ کسی شخص کو اپنے چراغ کی روشنی ميں بيٹھنے، آگ تاپنے سے نہيں روک سکتے، يوں ہی اپنی شمع سے دوسرے کو شمع جلانے سے منع نہيں کرسکتے، بعض نے فرمايا کہ آگ سے مراد چقماق پتھر ہے لہٰذا ہر شخص اپنی آگ سے چنگاری لينے سے منع کرسکتا ہے کہ اس کی ملک ہے، اور اس سے آگ کم بھی ہوجاتی ہے''۔۱؎
مدینـــــــــــــــــــــــہ

۱؎    (مرآۃ المناجيح شرح مشکاۃ المصابيح، ج۴، ص۳۴۴)
Flag Counter