یَسْـَٔلُوۡنَکَ مَاذَا یُنۡفِقُوۡنَ ۬ؕ قُلْ مَاۤ اَنۡفَقْتُمۡ مِّنْ خَیۡرٍ فَلِلْوَالِدَیۡنِ وَالۡاَقْرَبِیۡنَ وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیۡنِ وَابْنِ السَّبِیۡلِ ؕ الآیۃ
ترجمہ کنزالایمان:تم سے پوچھتے ہيں کيا خرچ کريں تم فرماؤ جو کچھ مال نےکی ميں خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قريب کے رشتہ داروں اور يتیموں اور محتاجوں اور راہ گير کے لئے ہے۔ (البقرۃ:۲/۲۱۵)
شانِ نزول: يہ آيت عمرو بن جموح کے جواب ميں نازل ہوئی جو بوڑھے شخص تھے اور بڑے مالدار تھے انہوں نے حضور سيد عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سوال کيا تھا کہ کيا خرچ کريں اور کس پر خرچ کريں اس آيت ميں انہيں بتاديا گيا کہ جس قسم کا اور جس قدر مال قليل يا کثير خرچ کرو اس ميں ثواب ہے اور مصارف اس کے يہ ہيں، مسئلہ: آيت ميں صدقہ نافلہ کا بيان ہے ماں باپ کو زکوٰۃ اور صدقات واجبہ دينا