Brailvi Books

ضیائے دُرُود وسلام
8 - 15
اختیارات کی کیا شان ہوگی ! وہ کیوں  نہ اپنے غلاموں  کو پہچانیں  گے اور کیوں  نہ اُن کی فریاد سُن کر بِاذنِ اﷲ(یعنی اللہ کی اجازت  سے) اِن کی اِمدادیں  فرمائیں  گے! 
اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں  ہو بھلا		جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں  درود
میں  قرباں  اِس ادائے دَسْتْ گیری پر مِرے آقا		مدد کو آگئے جب بھی پُکارا یارسول اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{25}جسے یہ پسند ہو کہاللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں  پیش ہوتے وَقْت اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھے۔
(فِردَوسُ الاَخبار بمأثور الْخِطاب ج۲ ص۲۸۴ حدیث ۶۰۸۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{26}فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر بیس غَزوات میں  شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے۔   (اَیضاً ج۱ ص۳۳۹ حدیث۲۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{27}قیامت کے روزاللہ عَزَّ وَجَلَّکے عرش کے سوا کوئی سایہ نہیں  ہو گا، تین شخصاللہ عَزَّ وَجَلَّکے عرش کے سائے میں  ہوں  گے۔ عرض کی گئی:یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَوہ کون لوگ ہوں  گے؟ارشاد فرمایا:(۱)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (۲) میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا(۳) مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھنے والا۔
(اَلبُدورُ السّافرۃ لِلسُّیُوطی ص ۱۳۱حدیث ۳۶۶ )