Brailvi Books

ضیائے دُرُود وسلام
7 - 15
{22}مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں  کے لیے مغفرت ہے۔(اِبنِ عَساکِرج۶۱ ص۳۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{23}جو مجھ پر ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّاُس کے لیے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے۔	(مُصَنَّفعَبْدُ الرَّزّاق ج۱ ص۳۹ حدیث۱۵۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{24}بے شکاللہ عَزَّ وَجَلَّنے ایک فرشتہ میری قبر پرمقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں  سننے کی طاقت دی ہے ، پس قیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اِس کا اور اس کے باپ کا نام پیش کرتا ہے، کہتا ہے :’’ فلاں  بن فلاں  نے آپ پر اِس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔‘‘(مسند بزار ج۴ص۲۵۵حدیث۱۴۲۵)
              سُبْحٰنَ اللہ!دُرُود شریف پڑھنے والا کس قدر بخت ور ہے کہ اُس کا نام مع وَلدِیّت بارگاہِ رِسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں  پیش کیا جاتا ہے، یہاں  یہ نکتہ بھی انتہائی ایمان افروز ہے کہ قبرمنور پر حاضر فرشتے کو اس قدر زیادہ قوت سماعت دی گئی ہے کہ وہ دنیا کے کونے کونے میں  ایک ہی وقت کے اندر دُرُودشریف پڑھنے والے لاکھوں  مسلمانوں  کی انتہائی دھیمی آواز بھی سن لیتا ہے۔جب خادِم دربار کی قوت سماعت (یعنی سننے کی طاقت ) کا یہ حال ہے تو سرکارِ والا تبار، مکّے مدینے کے تاجدار، محبوبِ پَروَرْدَگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے