تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )پر سلام پڑھتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر سلامتی بھیجتا ہے۔
(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۱ ص۴۰۷ حدیث۱۶۶۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{15}حضرتِ سیِّدُنا اُبَیْ بِنْ کَعبرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے عَرْض کی کہ میں (سارے وِرد،وظیفے چھوڑ دوں گااور)اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صرف کروں گا۔ تو سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:یہ تمہاری فکریں دور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ (تِرمِذی ج۴ ص۲۰۷ حدیث۲۴۶۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{16}جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔ (مَجْمَعُ الزَّوائِدج۱۰ ص۱۶۳ حدیث۱۷۰۲۲ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{17}مجھ پر دُرُود پاک کی کثر ت کرو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۵ ص۴۵۸ حدیث۶۳۸۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{18}اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہم(یعنی آپس میں ) ملیں اور مُصافَحَہ کریں (یعنی ہاتھ ملائیں ) اور نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُودِ پاک