{10}جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔
(اَلتَّرغِیب فی فضائل الاعمال لابن شاہین ص ۱۴حدیث۱۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّپر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔
(مُعْجَم کبیر ج۱۸ ص۳۶۲ حدیث۹۲۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{12}تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔
(مُعْجَم کبیر ج۳ ص۸۲ حدیث ۲۷۲۹ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{13}بے شک تمہارے نام مَع شناخْتْ مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسن (یعنی بہترین الفاظ میں ) دُرود ِ پاک پڑھو۔ (مُصَنَّفعَبْد الرَّزّاق ج۲ ص۱۴۰ حدیث۳۱۱۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{14}بے شک جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام) نے مجھے بِشارت دی: جو آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر رَحمت بھیجتا ہے اور جو آپ (صَلَّی اللہُ