40 فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
{1}جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھااللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔
(مُسلِم ص۲۱۶ حدیث۴۰۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۷ حدیث۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھااللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ (ابنِ ماجہ ج۱ ص۴۹۰حدیث۹۰۷ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} نماز کے بعد حمد و ثناء و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا :’’دُعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر، دیا جائے گا۔‘‘ (نَسائی ص۲۲۰ حدیث۱۲۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد