اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ضیائے دُرُود وسلام
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ
( 16صَفحات)مکمَّل پڑھ کر ایمان تازہ کیجئے۔
40 حدیثیں دوسرے تک پہنچانے کی فضیلت
فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:جو شخص میری اُمّت تک پہنچانے کیلئے دینی اُمور کی 40 حدیثیں یاد کر لے گا تو اسےاللہ عَزَّ وَجَلَّ قِیامت کے دن عالِمِ دین کی حیثیت سے اُٹھائے گااور بروزِ قیامت میں اس کا شفیع اور گواہ ہوں گا۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۲ ص۲۷۰حدیث۱۷۲۶) اس سے مراد چالیس احادیث کالوگوں تک پہنچانا ہے اگرچہ وہ یاد نہ ہوں ۔(اشعۃُ اللّمعات ج ۱ ص ۱۸۶) چنانچہ حدیث مبارَکہ میں وارِد فضیلت کے حصول کی نیت سے فضائل دُرُود شریف پر مَبنی چالیس فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیش کئے جاتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد