{2}فرمانِ سیِّدتناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: تم اپنی مجالس کو نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو۔ (تاریخِ بغداد ج۷ ص۲۱۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}فرمانِ سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: بے شک دعازمین وآسمان کے درمِیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک نہ پڑھ لو ۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}فرمانِ سیِّدُنا مولیٰ علی مشکل کشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمہے:ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآلِ محمدپر دُرُودِ پاک پڑھے۔(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۲۱۱ حدیث۲۷۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}فرمانِ سیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عمروبن عاص رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہمَاہے:جو نبیِّ پاک ، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھے گا اُس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اُس کے فرشتے70 مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔
(مُسندِ امام احمدبن حنبل ج۲ ص۶۱۴ حدیث۶۷۶۶ )