Brailvi Books

ضیائے دُرُود وسلام
13 - 15
{7}جس کے پاس میرا ذِکر ہو ااور اُس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بدبخت ہوگیا۔
(عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ لابن السُّنّیص۳۳۶ حدیث ۳۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{8}جو لوگ کسی مجلس میں  بیٹھتے ہیں  پھر اُس میں  نہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکا ذِکر کرتے ہیں  اور نہ ہی اُس کے نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُود پاک پڑھتے ہیں  قیامت کے دن وہ مجلس اِن کے لیے باعث حسرت ہوگی۔(اللہ عَزَّ وَجَلَّ) چاہے تو اِن کو عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔(تِرمِذی ج۵ ص۲۴۷ حدیث۳۳۹۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صحابۂ کرام عَلَیْہمُ
الرِّضوان کے5 ارشادات
{1}فرمانِ سیِّدُنا صدّیقِ اکبررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْمپر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں  کو اِس قَدَر جلد مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں  بجھاتااورنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر سلام بھیجناگردنیں  (یعنی غلاموں  کو)آزاد کرنے سے افضل ہے۔	 		       (تاریخِ بغداد  ج۷  ص ۱۷۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد