مدینہ عُفِیَ عَنہُ اور دعوتِ اسلامی سے پیار کرنے والے ہر اسلامی بھائی اور جامِعات المدینہ کے بڑے دَرْجے کے ہر طالبِ علم کی خدمت میں امّت کی خیر خواہی کے جذبے سے سر شار ،عطارؔسخت گنہگار کے تڑپتے ہوئے دل کی ہاتھ جوڑ کر،پاؤں پکڑ کر روتی ہوئی مَدَنی التجاء ہے کہ وہ جلد تر مَدَنی قافِلہ کورس یا مدنی تربیّتی کورس کی سعادت حاصِل کر کے عطارؔ کے ٹوٹے ہوئے دل کی دعالے۔
دعائے عطاؔر:یااللہ عزوَجَلّ! جوبھی اسلامی بھائی مَدَنی قافِلہ کورس یا مَدَنی تربیّتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل کرے اُس کو مدینہ منوَّرہ کے اندر محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں ایمان و عافیّت کے ساتھ بصورتِ شہادت خاتِمہ جنّتُ البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردوس میں مَدَنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عنایت کر۔یہ دعائیں مجھ گنہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول فرما۔امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
۱۹جمادی الآخِرہ ۱۴۲۸ھ