Brailvi Books

وقفِ مدینہ
38 - 84
اور پھر بنگلہ دیش ،نیپال ،ساؤتھ افریقہ اورعرب اَمارات وغیرہ تقریباً دُنیا کے 66ممالک میں اپنا مَدَنی پیغام پہنچا چکی ہے اور مزید کُوچ جاری ہے۔ شمعِ عشقِ مصطفی ہر سُو جلاتے جائیں گے

یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
    سیدی و مرشدی،عاشقِ رسولِ عربی،نائبِ غوثِ جلی و امام بریلوی،ضیاءِ ضیاء الدین مدنی ،عالم علمِ لدنی،عاملِ قرآن و سنّتِ نبوی،محبِّ ہر سید و صحابی و ولی،سنّتوں کے داعی ،بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں:
بھائیو! تم جانتے ہو کہ مجھے				دعوتِ اسلامی سے کیوں پیار ہے

ہے کرم اس پر خدائے پاک کا				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

اس پہ ہے نظرِ کرم سرکارکی				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

بے عدد کافِر مسلماں ہو گئے				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

بے نمازی بھی نمازی ہو گئے				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

چور ڈاکو آئے اور تائِب ہوئے 			دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

زانی و قاتل بھی تائِب ہوگئے				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

اور شرابی آئے تائِب ہوگئے				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے

سُنتوں کی ہر طرف آئی بہار				دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
Flag Counter