Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
4 - 119
''ا لمد ینۃ العلمیۃ''
کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت،عظیم

البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانہ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامئ سنّت، ماحئ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوسع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔

    اللہ عزّوجل ''دعوتِ اسلامی'' کی تمام مجالس بَشُمُول
''المد ینۃ العلمیۃ''
کو دِن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنت البقیع میں مدفن اورجنت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
Flag Counter