Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
16 - 119
اصل كتاب شروع كرنے سے پہلے اسے پڑھئے
ميٹھے ميٹھے اسلامي بھائيو!

سيدي اعلي حضرت , امام اہلنست مجدد دين وملت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان عليہ رحمۃ الرحمن كي بارگاہ ميں والدين,اساتذہ كرام اور مياں بيوي كےحقوق سےمتعلق چند سوالات پيش كيے گئے  آپ رحمۃ اللہ الرحمن نے ان سوالات  كے جوابات  قرآن و حديث كي روشني ميں بہترين انداز ميں دلائل كے ساتھ ارشاد فرمائے۔ قارئين كي سہولت كے ليے اصل كتاب سے پہلے ان سوالات  كے جوابات  كا خلاصہ ترتيب وار پيش كيا جارہا ہے  تاكہ آئندہ صفحات پر آنے والے رسالے
"الحقوق لطرح العقوق"
كو سمجھنے ميں آساني رہے۔
"امامِ اہل سنت مجدد دين و ملت پروانہ شمع رسالت الشاہ مولانا احمد رضا خان عليہ رحمۃ الرحمن كي طرف سے ديئے گئے سوالات  كے جوابات كا آسان خلاصہ"
سوال نمبر1
سيدي اعلي حضرت امام احمد رضا خان عليہ رحمۃ الرحمن سے سوال كيا گيا كہ ايك لڑكے نے اپنے والد كي توہين كي اور اسے ذليل كيا اور اس كي تمام جائيداد پر قبضہ كركے باپ كے ليے كچھ نہ چھوڑا, ايسے شخص كا كيا حكم ہے؟
آپ عليہ الرحمۃ الرحمن نے جواباً ارشاد فرمايا كہ ايسا شخص بہت سخت گنہگار اور اللہ تعالي كےسخت عذاب كا حقدار ہے كيونكہ باپ كي نافرماني ميں اللہ عزوجل كي نافرماني اور باپ كي ناراضگي ميں اللہ عزوجل كي ناراضگي ہے, اگر والدين راضي ہيں تو اسے
Flag Counter