(۲۶،۲۷) مکتبۃُ المدینہ اور المد ینۃُ العِلمیّۃ: ان دونوں اداروں کے ذَرِیعے سرکارِ اعلیٰحضرت اور دیگر عُلَمائے اہلسنّت کی کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہوکرلاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی نے اپنا پریس بھی قائم کر لیا ہے۔نیز سنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کی لاکھوں کیسیٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اورپہنچ رہی ہیں۔
(۲۸) مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل:غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب امّت مسلمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جارِیّہ کے سدِّ باب کے لئے '' مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل ''قائم ہے جومُصَنِّفِین و مُؤَ لِّفِین کی کُتُب کو عقائد ،کفرِیاّت ، اَخلاقیات ،عَرَبی عبارات اورفقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کر تی ہے ۔
(۲۹) مختلف کورسز: مُبَلِّغینکی تربیَّت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے مثلاً 41 دن کا مدنی قافلہ کورس،63 دن کا تربیّتی کورس ،گونگے بہروں کے لئے30 دن کا تَربِیّتی کورس ،امامت کورس اور مُدرِّس کورس وغیرہم۔
(۳۰) فیضانِ قرآن وسنّت کورس:اسکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کو ضَروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد '' فیضانِ قرآن وسنّت کورس ''بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔