Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
43 - 46
سنتوں کی مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

(۲۱) شِفاخانے : محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طُلَباء اورمدنی عَملہ کامُفت علاج کیا جاتاہے ۔ضرورتاًداخل بھی کرتے ہیں نیز حسب ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

(۲۲) تَخَصُّص فِی الِْفِقْہ:یعنی ''مفتی کورس ''کا بھی سلسلہ ہے جس میں مُتَعَدَّد عُلَمائے کرام اِفتاء کی تربِیَّت پارہے ہیں ۔

(۲۳) دارُ الافتاء اہلِ سنت : مسلمانوں کے شَرعی مسائل کے حل کے لئے مُتَعَدَّد ''دارُ الافتائ'' قائم کئے گئے ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کے مبلغین مفتیانِ کرام ، باِلمشافہ ، تحریری اور مکتوبات کے ذَرِیعے شَرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں۔اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوزکرکے دئیے جاتے ہیں ۔

(۲۴)انٹرنیٹ :انٹرینٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذَرِیعہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہا ہے ۔

(۲۵)ASK THE IMAM: دعوتِ اسلامی کی website میں ASK THE IMAMپر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کا حل بتایا جاتا ،کفّار کے اسلام پر اعتِراضات کے جوابات دیئے جاتے اور ان کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔