| اُمھاتُ المؤمنین |
المؤمنین کے بے شمار فضائل ومناقب مذکورہیں جن میں سے بعض کو اس کتاب میں جمع کیا گیا ہے جن کے مطالعہ سے ان کی شان وعظمت کا پتاچلتا ہے۔ ان مقدس صالحات کے حالات وواقعات میں ہمارے لیے درس وہدایت کے بے شمار مدنی پھول ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان کے ذریعے اپنی اصلاح کا سامان کریں۔
مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوت اسلامی ) نے کتاب ہذا کو مفید پایااوراس کی اشاعتِ جدید کے لیے درج ذیل امورکااہتمام کیا ۔کمپوزنگ، پروف ریڈنگ ،حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج ، پیرابندی، آیات کا ترجمہ کنزالایمان کے مطابق اورآخر میں مآخذ و مراجع بھی ذکر کردیے گئے ہیں۔
ان تمام امور کو ممکن بنانے کے لیے ''مجلس المدینۃ العلمیۃ'' کے شعبہ تخریج کے اسلامی بھائیوں نے محنت ولگن سے کام کیا اور حتی المقدور اس کتاب کو احسن انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ۔اللہ عزوجل ان کی یہ محنت اور سعی قبول فرمائے، انہیں جزائے جزیل عطا فرمائے اور اخلاص واستقامت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم شعبہ تخریج(مجلس المدینۃ العلمیۃ)