Brailvi Books

اُمھاتُ المؤمنین
7 - 57
ہو،یہ سب کی سب امت کی مائیں ہیں اورہر امتی کے لیے اس کی حقیقی ماں سے بڑھ کر لائق تعظیم وواجب الاحترام ہیں۔
 (شرح العلامۃ الزرقانی،المقصد الثانی،الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاہرات،ج۴،ص۳۵۶)
    قرآن پاک کی ان آیات مبارکہ سے بھی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی بلند پایہ شان کا اظہار ہوتا ہے
وَمَنۡ یَّقْنُتْ مِنۡکُنَّ لِلہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِہَاۤ اَجْرَہَا مَرَّتَیۡنِ ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَہَا رِزْقًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾ یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ
ترجمہ کنزالایمان:اور جو تم میں فرمانبردار رہے اللہ اور رسول کی اور اچھا کام کرے ہم اسے اوروں سے دونا ثواب دیں گے اور ہم نے اس کے لئے عزت کی روزی تیار کررکھی ہے اے نبی کی بیبیو تم اورعورتوں کی طرح نہیں ہو۔(پ۲۲،الاحزاب:31،32)
صدرالافاضل حضرت علامہ مولاناسیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی اس کی تفسیرمیں فر ماتے ہیں:یعنی اے نبی کی بیبیو  اگر اوروں کوایک نیکی پر دس گنا ثواب دیں گے تو تمہیں بیس گناکیونکہ تمام جہان کی عورتوں میں تمہیں شرف وفضیلت ہے،اور تمہارے عمل میں بھی دو جہتیں ہیں ایک ادائے اطاعت ،دوسرے رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی رضا جوئی اور قناعت وحسن معاشرت کے ساتھ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو خوشنود کرنا۔تمہارامرتبہ سب سے زیادہ ہے اور تمہارا اجرسب سے بڑھ کر،جہان کی عورتوں میں کوئی تمہاری ہمسر نہیں۔(خزائن العرفان،ص۶۷۳)
    ازواج مطہرات کے فضائل ومناقب پر مشتمل تالیف ''امہات المؤمنین'' آپ کے ہاتھوں میں ہے۔قرآن پاک کی آیات اوراحادیث مبارکہ میں امہات
Flag Counter