Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
90 - 124
سے میری سفارش کی تو اس نے مجھے بھی کشتی میں سوار کر لیا ۔جب ہم کچھ آگے بڑھے تو مرد نے کھانا منگوایا اور اپنے سامنے رکھ لیا ۔ کنیز نے اس سے کہا :''اس مسکین کو بھی اپنے کھانے میں شریک کر لو ۔''چنانچہ اس نے مجھے بھی کھانے میں شریک کر لیا ۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو وہ کنیز سے کہنے لگا :'' شراب لاؤ ۔''جب وہ شراب لائی تو وہ اسے پینے لگا۔ اس نے کنیز سے مجھے بھی شراب پلانے کو کہا لیکن میں نے منع کردیا ۔جب وہ شخص نشے سے چُور ہوگیا تو اس نے کنیز سے کہا :''اپنے ساز لے آؤ ۔''کنیز نے ساز سنبھالا اور گانا گانے لگی ۔ پھر وہ شخص میری طرف متوجہ ہوا اور کہا :''کیا تمہارے پاس اس(گانے) جیسا کچھ ہے ؟''میں نے جواب دیا :''ہاں! میرے پاس وہ ہے جو اس سے کہیں زیادہ بہتر اور بھلا ہے ۔''اس نے کہا :''سناؤ۔''میں نے اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنے کے بعد یہ آیات تلاوت کیں
اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ ۪ۙ﴿۱﴾وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتْ ۪ۙ﴿۲﴾وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ ۪ۙ﴿۳﴾
ترجمہ کنزالایمان :جب دھوپ لپیٹی جائے اور جب تارے جھڑ پڑیں اور جب پہاڑ چلائے جائیں ۔
 (پ۳۰،التکویر:۱،۳)
    ان آیات کو سن کروہ شخص رونے لگا جب میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر پہنچا:
وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴿۪ۙ۱۰﴾
   (ترجمہ کنزالایمان: اور جب نامہ اعمال کھولے جائیں '' (پ۳۰، التکویر:۱۰)'' تو وہ کہنے لگا :''اے کنیز ! میں تجھے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے آزاد کرتا ہوں ، اس شراب کو بہا دو اور ساز توڑ ڈالو ۔'' پھر اس نے مجھے قریب بلایا اور کہنے لگا:''میرے بھائی! تم کیا کہتے ہو ،کیااللہ تعالیٰ میری توبہ قبول فرما لے گا ؟''میں نے جواب میں یہ آیت پڑھ دی :
 اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ ﴿۲۲۲﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک اللہ پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے
Flag Counter