Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
9 - 124
پیشِ لفظ
    الحمدللہ عزوجل ! دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے ایک فکر انگیز کتاب ' 'توبہ کی روایات وحکایات ''آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہے ۔ اس میں پہلے پہل توبہ کی ضرورت کا بیان ہے ،پھر توبہ کی اہمیت وفضائل مذکورہیں ۔ اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ سچی توبہ کس طرح کی جاسکتی ہے ؟اور آخر میں توبہ کرنے والوں کے 54واقعات بھی نقل کئے گئے ہیں۔ امیدِ واثق ہے کہ یہ کتاب اصلاحی کتب میں بہترین اضافہ متصور ہوگی ۔ ان شاء اللہ عزوجل

    اس کتاب کو مرتب کرنے کی سعادت المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ اصلاحی کتب نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین ﷺ   

 				  شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter