مينڈک نکلا،بچھو اس کی پیٹھ پر سوار ہوا اور وہ مينڈک اسے لے کر دريا ميں تيرنے لگا اور دريا پار کر گيا ۔حضر ت ذوالنون مصری بھی ان کے پیچھے پیچھے دريا کے پار چلے گئے ۔آپ جب دوسرے کنارے پر پہنچے تو بچھو مينڈک کی پیٹھ سے اتر کر ايک طرف کو چلنے لگا ۔ تھوڑی دير چلنے کے بعد وہ ايک درخت کے نیچے جا پہنچا ۔آپ نے ديکھا کہ وہاں ايک نوجوان زمين پر مدہوش پڑا ہوا تھا اور اس کے سينے پر ايک اژدھا اسے ڈسنے کے ليے اپنا پھن پھيلائے جھوم رہا تھا ۔وہی بچھو تيزی کے ساتھ آيا اور اس اژدھے کو ڈنک مار ديا اور واپس چلا گيا ۔اس کے ڈنک سے وہ اژدھا مر گيا ۔
حضر ت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃنے سوچا کہ يہ نوجوان کوئی عام آدمی نہيں ہے بلکہ اللہ عزوجل کا کوئی خاص بندہ ہے لہذا س کی قدم بوسی کرنی چاہيے۔ آپ اس کی قدم بوسی کے ليے اس کے قريب ہوئے تو اس کے پاس سے شراب کی بڑی سخت بد بو آئی۔آپ حيران ہو گئے کيونکہ وہ ايک شرابی آدمی تھا ۔اتنے ميں غیب سے آواز آئی : ''اے ذوالنون!حيران کيوں ہوتا ہے 'يہ بھی ہماراہی بندہ ہے ،اگر اللہ عزوجل صرف نيکوکاروں ہی کی حفاظت فرمائے گا تو گنہگاروں کی حفاظت کون کریگا ؟''آپ اس بات سے وجدميں آ گئے اور کافی دير تک وجد کی کيفيت ميں يہ شعر پڑھتے رہے ۔
ترجمہ:اے خوش نصيب سونے والے جس کی خود رب ِجہاں ہر طرف سے حفاظت فرما رہاہے اور تو تاريکی ميں گناہوں ميں متحرک رہتا ہے ۔اس بادشاہ کی طرف سے آنکھيں کيونکر غافل ہو جاتيں جو تجھے ہر طرح کی نعمتوں کے فوائد عطا فرما رہا ہے ۔
جب سورج غروب ہونے لگا اور ساحل پر ٹھنڈی ٹھنڈی ہو اچلنے لگی تو اس نوجوان کے بدن ميں حرکت پيدا ہوئی ۔جب اس کا نشہ اترا تو اسے کچھ ہوش آ گیا۔