توبہ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ تنہائی میں دورکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھے پھر اپنی نافرمانیوں اور رب تعالیٰ کے احسانات ، اپنی ناتوانی اور جہنم کے عذابات کو یاد کر کے آنسو بہائے ،اگررونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت ہی بنا لے ۔ اس کے بعدتوبہ کی شرائط کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں معافی طلب کرے اور کچھ اس طرح سے دعا کرے :
''اے میرے مالک ل! تیرا یہ نافرمان بندہ جس کا رُواں رُواں گناہوں کے سمندر میں ڈوباہواہے ، تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہے ،یااللہ عزوجل !میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے دن کے اجالے میں رات کے اندھیرے میں ، پوشیدہ اوراعلانیہ ، دانستہ اور نادانستہ طور پر تیری نافرمانیاں کی ہیں ، یقینا میں نے تجھے ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اے مولا ل ! تُو غفور ورحیم ہے،تُو بندے پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنا کہ ایک ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے ، اے اللہ عزوجل ! اگر تُو نے میرے گناہوں پر پکڑ فرمائی تو مجھے نارِ جہنم میں جلنا پڑے گا جس کا عذاب لمحہ بھرکے لئے بھی سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں ، اے اللہ عزوجل ! میں صدقِ دل سے تیری بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں ، یااللہ عزوجل میری ناتوانی پر رحم فرما،اے میرے پرورد گار عزوجل!میرے گناہوں کومعاف فرمادے ، اے میرے پرورد گار اللہ عزوجل !میرے گناہوں کومعا ف فرمادے ، اے میرے پرورد گار اللہ عزوجل ! میرے گناہوں کو معاف فرمادے ، اے میرے مولااللہ عزوجل ! مجھے سچی توبہ کی توفیق دے ، جو عبادات ادا ہونے سے رہ گئیں انہیں ادا کرنے