Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
122 - 124
 ( 55) قادیانی پروفیسر کی توبہ
    ایک مرتبہ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں ایک مکتوب پہنچا جس میں کسی پروفیسرنے کچھ اس طرح سے لکھا تھا کہ میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں ، میں اب تک 70مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بناچکا ہوں۔ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں تنقیدی ذہن لے کر شریک ہوا لیکن آپ کا بیان سن کر دل کی دنیا زیر وزبر ہو گئی پھر کسی مبلغ نے آپ کے بیانات کی کیسیٹیں تحفے میں دیں ۔ دل کی کیفیات تو ایک بیان سن کر ہی بدل چکی تھیں مگر جب دیگر کیسٹیں سنیں تو لرز اٹھا اور ساری رات روتا رہا ، اب مجھے کیا کرنا چاہے؟''

    بانی دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بلاتاخیر مکتوب روانہ فرمایا کہ فوراً (ہاتھوں ہاتھ) توبہ کرکے اسلام قبول کر لیجئے اور جتنے مسلمانوں کو (معاذاللہ عزوجل ) مرتد کیا ہے انہیں مسلمان بنانے کی کوئی صورت نکالئے۔ '' 

    الحمدللہ عزوجل ! جب یہ مکتوب اس پروفیسر تک پہنچا تو آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے اس نے فوراً توبہ کی اور مسلمان ہوگیا ۔ (انفرادی کوشش ،ص۱۱۰)
دُعا
     اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں سچی توبہ کی توفیق دے ،اپنا خوف اور اپنے مدنی حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا عشق عطا فرمائے اور اسے ہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
Flag Counter