Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
49 - 49
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سبز رنگ کا عمامہ شریف بھی سبز سبز گنبد کے مکین، رحمۃٌ  لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سرِ اَنور پر سجایا  ہے، دعوتِ اسلامی نے سبزسبز عمامے کو اپنا شِعار بنایا  ہے، سبز سبز عمامے کی بھی کیا  بات ہے ! میرے مکّی مَدَنی آقا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے روضۂ انور پر بنا ہوا جگمگ جگمگ کرتاگنبد شریف بھی سبز سبز ہے! عاشقانِ رسول کو چاہئے کہ سبز سبز رنگ کے عمامے سے ہر وقت اپنے سرکو ’’ سر سبز ‘‘ رکھیں اور سبز رنگ بھی ’’ گہرا‘‘ ہونے کے بجائے ایسا پیا راپیا را اور نکھرا نکھرا سبز ہو کہ دُور دُور سے بلکہ رات کے اندھیرے میں بھی سبز سبز گنبد کے سبز سبز جلووں کے طفیل جگمگاتا نور برساتا نظر آئے۔   ؎
نہیں ہے چاند سورج کی مدینے کو کوئی حاجت
وہاں دن رات اُن کا سبز گنبد جگمگاتا ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد