اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
تلاوت کی فضیلت
شیطان اِس رسا لے سے بَہُت روکے گا مگر آپ پڑھ لیجئے ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آئیگا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ مغفِرت نِشان ہے، مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پُل صِراط پر نور ہے جو روزِ جُمُعہ مجھ پر اَسّی بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہوجائیں گے۔(اَ لْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّص۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱دار الکتب العلمیۃ بیروت)
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے
ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد