Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
4 - 52
کے 17حصے تھے البتَّہ اب 20ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے بہارِ شریعت سے وہ فُیوض و بَرَکات حاصِل کئے کہ بیان سے باہَر ہیں۔
     اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس کتاب کی برکات سے معلومات کا وہ اَنمول خزانہ ہاتھ آیا کہ میں آج تک اس کے گُن گاتا ہوں۔اس عظیمُ الشّان تصنيف کے مُصَنِّف خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صدرُ الشریعہ ،بدرُالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ہیں۔حضرتِ سیِّدُناسُفْیان بن عُیَیْنہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرمان:
''عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحمَۃُ
یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔''
(حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء،ج ۷ ص ۳۳۵رقم ۱۰۷۵۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
پرعمل کرتے ہوئے اپنے مُحسِن حضرت مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کا تذکرہ پیش کرتا ہوں ۔
دم سے ترے''بہارِ شریعت '' ہے چار سو

باطل تِرے فتاوٰی سے لرزاں ہے آج بھی
Flag Counter