Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
3 - 52
جلی حُرُوف سے بہارِ شریعت لکھا تھا، سرِوَرَق پر سورج کی کرنوں کے مُشابہ خوبصورت دھاریاں بنی ہوئی تھیں ، امام صاحِب نے وَرَق گردانی شروع کی، مجھے اُس وَقت خاص پڑھنا تو آتا نہیں تھا ۔ جگہ جگہ جلی جلی حُرُوف میں لفظِ مسئلہ لکھا تھا،چُونکہ مسائل سُن کربَہُت سُکون ملتا تھا اِس لئے میرے منہ میں پانی آ رہا تھا کہ کاش! یہ کتاب مجھے حاصِل ہو جاتی ! لیکن نہ میں نے مذہبی کتابوں کی کوئی دکان دیکھی تھی نہ ہی یہ شُعُور تھا کہ یہ کتاب خریدی بھی جا سکتی ہے، خیر اگر مَول ملتی بھی تو میں کہاں سے خریدتا! اتنے پیسے کس کے پاس ہوتے تھے! بَہَرحال بہارِشریعت مجھے یاد رَہ گئی اور آخِر کار وہ دن بھی آہی گیا کہ اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے میں بہارِشریعت خریدنے کے قابل ہو گیا۔
     اُن دنوں مکمَّل بہارِشریعت (دو جلدوں میں) کا ہدِیَّہ پاکستانی 32روپیہ تھا جبکہ بِغیرجِلد کی 28 روپیہ۔ چُنانچِہ میں نے مکمَّل بہارِشریعت (غیرمُجلّد) 28 روپے میں خریدنے کی سعادت حاصِل کی۔ اُس وقت بہارِ شریعت
Flag Counter