Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
21 - 52
لئے فرمارہے ہیں!پھرمیرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت ایک کرسی پر تشریف فرماہوئے اور فرمایا کہ میں آج بریلی میں دارُ القَضاء بریلی کے قِیام کی بنیاد رکھتا ہوں اور صدرُ الشریعہ کواپنی طرف بلاکر ان کا داہنا ہاتھ اپنے دستِ مبارَک میں لے کر قاضی کے منصب پر بٹھا کر فرمایا:''میں آپ کو ہندوستان کے لئے قاضیٔ شَرع مقرَّر کرتا ہوں ۔مسلمانوں کے درمیان اگر ایسے کوئی مسائل پیدا ہوں جن کا شرعی فیصلہ قاضیٔ شَرع ہی کرسکتا ہے وہ قاضی شَرعی کا اختیار آپ کے ذمّے ہے ۔''
    پھرتاجدارِ اہلسنّت مفتیٔ اعظم ہند حضرت مولانا مصطَفٰے رضاخان علیہ رحمۃ المنّان اوربُرہانِ ملّت حضرتِ علامہ مفتی محمد برہانُ الحق رضوی علیہ رحمۃ القوی کو دارالقَضاء بریلی میں مفتیٔ شَرع کی حیثیَّت سے مقرر فرمایا ۔پھر دُعا پڑھ کر کچھ کلمات ارشاد فرمائے جن کا اقرار حضرتِ صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے کیا ۔ صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے دوسرے ہی دن قاضیٔ شَرع کی حیثیَّت سے پہلی نِشَست کی اور وِراثَت کے
Flag Counter