Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
5 - 50
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُ رُود شریف کی فضیلت
سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے:''جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجَتیں پوری فرمائے گا۔ ''
(جامع الاحادیث للسیوطی ،الحدیث ۷۳۷۷ ، ج ۳ ، ص ۷۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
علمِ دین سیکھنے میں مصروف ہو جاؤ
    حضرتِ سیِّدُناامام فخر الدّین رَازِی علیہ رحمۃ ُاللہ ِ الھادِی اپنی مایہ ناز تفسیر ''تفسیر کبیر ''میں اس آیت'' ''(ترجمہ کنزالایمان :اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھائے ۔(پ۱،البقرۃ:۳۱))کے تحت لکھتے ہیں : سرکارِ دوعالَم ،نُورِ مُجَسَّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلم ایک صَحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محوِ گفتگو تھے کہ آپ پر وحی آئی کہ اِس صحابی کی زندگی کی ایک ساعَت باقی رہ گئی ہے ۔ یہ وقت عَصْر کا تھا ۔
Flag Counter