مَدَنی التجاء: حسبِ سابق اِس قسط میں بھی ہم نے بعدِ تحقیق سچ پیش کرنے کی کوشش کی ہے سُنی سنائی پر اِنحصار نہیں کیا، اگرچہ اس تحریر میں آپ کو عقیدت ومحبت کی خوشبو محسوس ہوگی! اور یہ فطری بات ہے کیونکہ لگاؤ وعقیدت سے بالاتر ہوکر سوانح لکھنے کا مطالبہ ہوا میں درخت اُگانے کے مترادِف ہے کیونکہ شخصیت نگاری اسی وقت ممکن ہے جب کوئی اُس شخصیت کی تہہ میں اُتر جائے اور اُترنے کے لئے لگاؤ کاہونا بہت ضروری ہے ۔ بہرحال ہم محض بشر ہیں خطا سے پاک نہیں ، پھر کمپوزنگ کی غلطی بھی ممکن ہے، اس لئے درخواست ہے کہ اگر آپ کو اِن رسائل میں کسی قسم کی غلطی نظر آئے تو اپنے نام وپتے کے ساتھ تحریری طور پر ہماری اِصلاح فرمادیجئے۔اور اگر کسی کو اِس تذکرے میں شامل حالات وواقعات کے بارے میں مزید معلومات ہوں یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو وہ بھی سروَرَق کی پُشت پر لکھے ہوئے فون نمبر پر یا بذریعہ ڈاک یابرقی ڈاک (E.MAIL) رابطہ فرمالیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش'' کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
شعبہ امیرِ اہلسنّت (دامت برکاتُہم العالیہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیۃ (دعو تِ اسلامی )
30 جُمادَی الْاُخْرٰی 1430 ھ، 24جون 2009