Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
29 - 50
 (6) اگر جلد بازی یا ٹینشن (یعنی پریشانی)کی حالت میں پڑھیں گے مثلاً کوئی آپ کو پُکاررہا ہے اور آپ پڑھے جارہے ہیں ،یا اِستنجاء کی حاجت ہے اور آپ مسلسل مُطالَعَہ کئے جارہے ہیں، ایسے وقت میں آپ کا ذہن کام نہیں کریگا اور غلط فہمی کا اِمکان بڑھ جائے گا ۔

(7) کسی بھی ایسے انداز پر جس سے آنکھوں پر زور پڑے مَثَلاً بَہُت مدھم یا زیادہ تیز روشنی میں یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا کتاب پر جُھک کر مُطالَعَہ کرنا آنکھوں کے لیے مُضِر (یعنی نقصان دہ)ہے ۔

(8) کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آرہی ہو ،پچھلی طرف سے آنے میں بھی حرج نہیں مگر سامنے سے آنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔

(9)مُطَالَعَہ کرتے وقت ذہن حاضِر اورطبیعت تَروتازہ ہونی چاہئے۔    

(10) وقتِ مُطالَعَہ ضَرورتاً قلم ہاتھ میں رکھنا چاہئے کہ جہاں آپ کو کوئی بات پسند آئے یا کوئی ایسا جملہ یا مسئلہ جس کی آپ کو بعد میں ضرورت پڑ سکتی ہو ، ذاتی کتاب ہونے کی صورت میں اسے انڈر لائن کرسکیں ۔

(11) کتاب کے شروع میں عُمُوماً دو ایک خالی کاغذ ہوتے ہیں ، اس پر