Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
23 - 50
امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا شوقِ علم
    دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ52 صَفحات پر مشتمل رسالے ،'' تذکرہئ صدر الشریعہ '' کے صَفْحَہ 2پرامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی '' کے قیام سے بہت پہلے میرے عہدِطُفُولیت (یعنی بچپن یا لڑکپن)کا واقعہ ہے۔جب ہم بابُ المدینہ کے اندر گوگلی،اولڈ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے، محلّے میں بادامی مسجِد تھی جو کہ کافی آباد تھی ، پیش اِمام صاحِب بَہُت پیارے عالم تھے ،روزانہ نَمازِعشاء کے بعد نَماز کے دو ایک مسائل بیان فرما یا کرتے تھے(کاش ! ہر امامِ مسجِد روزانہ کم از کم کسی ایک نَماز کے بعد اسی طرح کیا کرے) جس سے کافی سیکھنے کو ملتا تھا۔ ایک دن میں اپنے بڑے بھائی جان(مرحوم) کے ساتھ غالِباً نَمازِ ظہر اِسی بادامی مسجِد میں ادا کرکے باہَر نکلا تھا، پیشِ امام صاحِب فارِغ ہو کر مسجِد کے باہَر تشریف لا چکے تھے۔ کسی نے کوئی مسئلہ پوچھا ہو گا اِس پر انہوں نے کسی کو حکم فرمایا: بہارِ شریعت لے آؤ۔ چُنانچِہ ایک کتاب ان کے ہاتھوں میں دی گئی اُس پر جلی حُرُوف سے
Flag Counter