Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
83 - 86
میں حاضر ہوں)کہتی ہوئی اُٹھ بیٹھئے اور اُن کی خدمت میں مشغول ہو کر جنّتُ الفردوس کے خزانے سمیٹنا شروع کردیجئے۔

مدینہ13:شوہر کی دِلجوئی کی خاطر اُن کے والدین وغیرہ کی خوش دلی کے ساتھ خدمت بجالائیے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ دونوں جہاں میں بیڑا پارہوگا۔ ع 

کر بھلا ہو بھلا

مدینہ14:شوہر کی ہر گز ناشکری مت کیا کیجئے کہ اس کے آپ پر بیشمار اِحسانات ہیں ۔ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذْنِ پرَوَرْدگار دوعالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک بار عید کے روز عید گاہ تشریف لے جاتے ہوئے خواتین کی طرف گزرے تو فرمایا:''اے عورَتو! صَدَقہ کیاکرو کیونکہ میں نے اکثر تم کو جہنَّمی دیکھاہے ''خواتین نے عرض کی :یارسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کی وجہ؟فرمایا:''اس لئے کہ تم لعنت بَہُت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔
(صحیح البخاری ج۱ ص۱۲۳ حدیث۳۰۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter