Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
57 - 86
سینٹروں، مخلوط تفریح گاہوں میں بے پردہ گھومنے پھرنے، اجنبی پڑوسیوں، نامحرم رشتے داروں، غیرمَحرم ملازِموں، چوکیداروں، ڈرائیوروں سے بے تَکلُّفی اور بے پردَگی سے منع (مَنْ۔ عْ) نہ کرنے والے سخت اَحْمق، بے حیا، دَیُّوث، جنّت سے محروم اور جہنَّم کے حقدار ہیں۔اگر مرد اپنی حیثیت کے مطابِق مَنْع کرتا ہے اور وہ نہیں مانتیں تو اِس صورت میں اس پر نہ کوئی الزام اور نہ وہ دَیوث۔ 

    ساس بہو کا اگر خدانخواستہ اِختلاف ہو جائے تو اُس میں انصاف کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ جانے دینا، ماں کو ہر گز ہرگز مت جھاڑنا اِسی طرح صرف ماں کی فریاد سن کر بیوی کو بھی مت مارنا' صرف اور صرف نرمی سے کام لینا کہیں ایسا نہ ہو کہ بازی ہاتھ سے جاتی رہے اور رونے کے دن آئیں۔ گھر کے جملہ افراد کو میرا سلام

                                      والسلام مع الاکرام        

                            غم مدینہ و بقیع و مغفرت وبلاحساب جنت الفردوس میں سرکار کے پڑوس کا طلبگار