| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
میری جس قدر ہیں بہنیں سبھی کاش برقع پہنیں ہو کرم شہِ زمانہ مَدَنی مدینے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
باجماعت نما زِ فَجْر
شبِ زِفاف کی صبح شہزادہ عطار حاجی اَحمد عُبید رضا مُدَّ ظِلُّہُ العَالی نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حسب ِمعمول نمازِ فجر پڑھائی۔اس طرح انہوں نے اپنے والد یعنی امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی روایت کو برقرار رکھاکہ انہوں نے بھی شبِ زِفاف کی صبح مسجد نور(کاغذ ی بازار باب المدینہ کراچی)میں نمازِ فجر کی حسبِ معمول امامّت فرمائی تھی۔
نمازوں میں مجھے سُستی نہ ہو کبھی آقا پڑھوں پانچوں نمازیں باجماعت یا رسول اللہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد