Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
1 - 86
پہلے اسے پڑھ لیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ''اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ''کے لئے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ بُزُرگان دین علیہم رحمۃ اللہ المبین کے حالات وواقعات جاننا بھی بے حد مفید ہے کیونکہ یہ نفوسِ قدسیہ احکامِ شریعت پر مضبوطی سے کاربند تھے ۔چنانچہ اِنہی کے نقشِ قدم پر چل کر ہم اللہ ربُّ العزت کی رحمت سے قبر وحشر میں سُرخروہوکرعذاباتِ دوزخ سے خَلاصی اور انعاماتِ جنّت تک رسائی پاسکتے ہیں۔زبانی اور قلمی دونوں طرح سے تذکرہ صالحین ہمارے اکابرین رحمہم اللہ المُبین کا شیوہ رہا ہے شاید اسی لئے سیرت نگاری کا یہ سلسلہ کئی صدیوں سے جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے سیرت کے موضوع پر بھی کئی کتب ورسائل شائع ہوچکے ہیں ،مثلاً سیرتِ مصطفی  ، صحابہ کرام (رضی اللہ تعالیٰ عنہم)کا عشقِ رسول ،امامِ حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کی کرامات ،جنّات کا بادشاہ ، سانپ نما جن ، تذکرہ امام احمد رضا (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)،فقیہ اعظم ہند ،شرح شجرہ قادریہ وغیرھا۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ''تذکرہ  امیرِ اہلسنّت '' بھی ہے جس میں پندرھویں صدی کی عظیم علمی وروحانی شخصیت شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے ابتدائی حالاتِ زندگی ، روز مرہ کے معمولات، عبادات، مجاہدات، اخلاقیات و دینی خدمات کے واقعا ت کے ساتھ ساتھ آپ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی برکات و کرامات اور آپ کیتصنیفات ، مکتوبات،بیانات و ملفوظات کے فُیوضات بھی جمع کئے گئے ہیں ۔فی الحال'' تذکرہ امیراہلسنّت ''کو مختصر رسائل کی صورت میں شائع کیا جارہا ہے تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بھی بآسانی انہیں خرید کر پڑھ سکیں۔ ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بعد میں ان رسائل کا مجموعہ بھی شائع کیا
Flag Counter