Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
13 - 49
بیان فرمایا جس میں دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی۔بیان کے بعد جب گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے ملاقات کی تو آپ نے اُن پر بڑی شفقت فرمائی اورانہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیّت کا نہ صرف اِظہار کیابلکہ اُن میں سے دو اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت بھی کی اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر ''عطاری'' بھی بن گئے۔

    امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش کی برکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کی ابتدا ہوئی اور ایک مجلس بنام''مجلس خصوصی اسلامی بھائی'' کاقِیام عمل میں آیااوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اِنْفِرادی کوشش کی برکتیں دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ممالک گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں تک جا پہنچیں۔ 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter