تعریفاتِ نَحویہ |
(۶۶) عَطْفُ الْبَیَانِ : ھُوَ تَابِعٌ غَیْرُ صِفَۃٍ یُوْضِحُ مَتْبُوْعَہ، وَھُوَ أَشْہَرُ اِسْمَيْ شَیءٍ نَحْوُ قَامَ أَبُوْحَفْصٍ عُمَرُ
ترجمہ:عطف ِ بیان وہ تابع ہے جو صفت نہ ہواور اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے ، عطف ِبیان کسی شی، کے دوناموں میں سے ایک ہوتاہے جو عموما پہلے سے زیادہ مشہور ہوتا ہے ۔ جیسےقَامَ أَبُوْحَفْصٍ عُمَرُ وضاحت: اس مثال میں عُمَرُ أَبُوْحَفْصٍ کی صفت نہیں لیکن اس کی وضاحت کررہا ہے کہ أَبُوْحَفْصٍ سے مراد کون ہے ۔ نیز عُمَرُ کومشہور ہونے کے سبب مثال میں عطف ِ بیان بنایا گیا ہے ۔
(۶۷)اَلْاِسْمُ الْمَبْنِیُّ : ھُوَ اِسْمٌ وَقَعَ غَیْرَ مُرَکَّبٍ مَعَ غَیْرِہٖ َکَلَفْظَۃِ زَیْد وَحْدَہٗ أَوْشَابَہَ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ بِأَنْ یَکُوْنَ فِي الدَّلَالَۃِ عَلٰی مَعْنَاہُ مُحْتَاجًا إِلٰی قَرِیْنَۃٍ کَالْإِشَارَۃِ نَحْوُ ھٰۤؤُلآءِ أَوْیَکُوْنَ عَلٰی أَقَلَّ مِنْ ثَلاثَۃِ أَحْرُفٍ نَحْوُ ذَا أَوْ تَضَمَّنَ مَعْنَی الْحَرْفِ نَحْوُ أَحَدَ عَشَرَ
ترجمہ:اسم مبنی سے مراد ایسا اسم ہے جو اپنے غیر کے ساتھ مرکب نہ ہو جیسے زَیْد(جبکہ ترکیب میں واقع نہ ہو)یا مبنی الاصل کے مشابہ ہو اس طر ح وہ اپنے معنی پر دلالت کرنے کے لئے کسی قرینے کا محتاج ہو جیسے ھٰۤؤُلآءِ..یا .. تین حُروف سے کم پر مشتمل ہو جیسےذَا..یا.. معنی حرف کو ضمن میں لئے ہوئے ہو جیسے أَحَدَ عَشَرَ ۔(أَحَدَ