ترجمہ:ہر وہ اسم جس کے بعد کوئی ایسا فعل یا شبہ فعل ہو جو اس اسم کی ضمیر یا اس کے متعلق میں عمل کرنے کے سبب اس اسمِ پر عمل کرنے سے اس طرح اعراض کرے کہ اگر اس فعل یا مناسب ِ فعل کو اس اسم پر مقدم کردیا جائے تو وہ اسے نصب دے دے ۔ جیسے زَیْدًا ضَرَبْتُہ،
وضاحت: اس مثال میں زَیْدًا ایک اسم ہے جس کے بعد ایک فعل ضَرَبْتُہ مذکور ہے اور یہ فعل زَیْدًا کی طرف لوٹنے والی ضمیر میں عمل کرنے کے سببزَیْدًامیں عمل کرنے سے فارغ ہے اور اگر ضَرَبْتُ کو زَیْدًا پر پہلے لایا جائے تو یہ فعل ضرور زَیْدًا کو نصب دے گا۔ لہذا مثال ِمذکور میں زَیْدًامشتغل عنہ ہے اور اپنے ماقبل فعل محذوف ضَرَبْتُکا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہے ۔ اس فعل کو اس لئے حذف کردیا گیا ہے کہ مابعد فعل ضَرَبْتُہ، اس کی تفسیر بیان کررہا ہے ۔