Brailvi Books

تربیت اولاد
182 - 185
ہے جس سے مانوس نہیں۔۔۔۔۔۔اس کے لئے زمین بن جا، وہ تیرے لئے آسمان ہوگا،۔۔۔۔۔۔ اس کے لئے بچھونا بن جا وہ تمہارے لئے باعث ِ تقویت ستون ہوگا ،۔۔۔۔۔۔ اس کے لئے کنیز بن جا وہ تیرا غلام ہوگا ،۔۔۔۔۔۔ اس کے کسی معاملے میں چمٹ نہ جا کہ وہ تمہیں پرے ہٹا دے،۔۔۔۔۔۔ اس سے دور نہ ہو ورنہ وہ تجھے بھلا دے گا ،۔۔۔۔۔۔اگر وہ تجھ سے قریب ہو تو تُو اس سے مزید قریب ہوجا اور اگر وہ تجھ سے ہٹے تو تُو اس سے دور ہوجا،۔۔۔۔۔۔ اس کے ناک ،کان اور آنکھ (یعنی ہرطرح کے راز ) کی حفاظت کر کہ وہ تجھ سے صرف تیری خوشبو سونگھے (یعنی راز کی حفاظت اور وفاداری پائے ۔)۔۔۔۔۔۔ وہ تجھ سے صرف اچھی بات ہی سنے اور صر ف اچھا کام ہی دیکھے ۔
 (مکاشفۃ القلوب ،الباب الخامس والتسعون فی حق الزوج علی الزوجۃ ،ص۲۹۳)
    مذکورہ نصیحتوں سے وہ مائیں نصیحتیں حاصل کریں جو بچیوں کے گھرکو جنت بنانے کے مشورے دینے کی بجائے شوہر ،نندوں اور ساس پر حکومت کرنے کے طریقے سکھاتی ہیں ۔پھر جب بیٹی ان قیمتی مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے تو فتنہ وفساد بپا ہوجاتا ہے اور دونوں گھرانے اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں ۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اولاد کی مدنی تربیت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور اس کتاب کو ہمارے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین بجاہ النبی الامین  
Flag Counter