Brailvi Books

تربیت اولاد
124 - 185
گنجینہ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پینے میں تین بار سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے :''اس طرح پینے میں زیادہ سیرابی ہوتی ہے اور صحت کے لئے مفید و خوشگوار ہے۔
 (صحیح مسلم،کتاب الاشربہ ،باب کراھۃ التنفس...الخ،الحدیث ۲۰۲۸،ص۱۱۲۰)
     حضرت سیدناابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کےپیارے محبوب ،دانائے غیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے برتن میں سانس لینے اور پھونکنے سے منع فرمایاہے ۔
 (سنن ابی داؤد،کتاب الاشربۃ باب فی النفخ فی الشراب ،الحدیث ۳۷۲۸،ج۳،ص۴۷۴ )
    حضرت سیدناابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایاہے۔
(صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ، باب کراھیۃ الشرب قائماً،الحدیث ۲۰۲۵،ص۱۱۱۹)
چلنے کے آداب:
    اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ

    (۱) اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو تو درمیانی رفتار سے راستے کے کنارے کنارے چلیں، نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ پر جم جائیں اور نہ اتنا آہستہ کہ آپ بیمار محسوس ہوں۔

    (۲) لفنگوں کی طرح گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہرگز نہ چلیں کہ یہ احمقوں اور مغروروں کی چال ہے بلکہ نیچی نظریں کئے پروقار طریقے پر چلیں ۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم چلتے تو جھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے ۔
 (سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی ھدی الرجل،الحدیث۴۸۶۳،ج۴،ص۳۳۸)
Flag Counter