تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
حضرت سیدناابوایوب انصاری (رضی اﷲتعالیٰ عنہ) فرماتے ہیں ہم سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضرتھے۔کھانا پیش کیا گیا، ابتداء میں اتنی بَرَکت ہم نے کسی کھانے میں نہیں دیکھی،مگر آخِرمیں بڑی بے بَرَکتی دیکھی۔ ہم نے عرْض کی، یارَسُوْلَ اﷲعَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ایسا کیوں ہوا؟ ارشاد فرمایا، ہم سب نے کھانا کھاتے وقت بِسْمِ اﷲ پڑھی تھی۔ پھر ایک شخص بِغیربِسْمِ اﷲپڑھے کھانے کو بیٹھ گیا، اس کے ساتھ شیطٰن نے کھانا کھالیا۔
(شرح السنہ،کتاب الاطعمۃ،باب التسمیۃ علی الابحل،الحدیث۲۸۱۸،ج۶،ص۶۱،دا ر الکتب لعلمیۃ)
عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں،ناخنوں کا بڑھاہوا ہونا (بھی)تنگی رِزْق کا سبب ہے۔(چاليس دن سے زائد ناخن بڑھانامکروہ تحريمی ہے)
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہۃ،الباب التاسع عشر،ج۵،ص۳۵۸،مطبوعہ کوئٹہ)
تنگدستی کے ''44''اسباب
قبلہ شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنی مشہور زمانہ تصنیف ''فیضانِ سنّت '' کے باب ''آدابِ طعام ''میں ص88تا 90پر تحریر فرماتے ہیں۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح روزی میں بَرَکت کی وجوہات