Brailvi Books

تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل
7 - 29
اپنے مال میں بَرَکت دیکھنا چاہتا ہے تو سچی قَسَم کھانے سے بھی پرہیز کرے۔
راشن میں بے بَرَکتی
آج کل یہ شکوہ بھی عام ہے کہ پہلے جتناراشن مہینے بھر چلتا تھا۔ اب ۱۵ دن میں ہی خَتمْ ہوجاتا ہے۔کاش کہ ہم اس پر بھی غور کرلیتے کہ کھانا کھاتے وقت ابتداء میں بسْمِ اﷲشَرِیْف پڑھ لیتے ہیں یا نہیں؟
شیطان کی شرکت
کھانے یا پینے سے پہلےبِسْمِ اﷲشَرِیْف پڑھنا سنت ہے۔ حضرت سیّدنا حُذَیفہ رضی اﷲعنہ روایت کرتے ہیں کہ تاجدارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ جس کھانے پربِسْمِ اﷲ نہ پڑھی جائے شیطٰن اُس کھانے میں شریک ہوجاتا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ،باب آداب الطعام ،الحدیث۲۰۱۷،ص۱۱۱۶،دارابن حزم بیروت)
اسلئے کھانے سے پہلے بِسْمِ اﷲ شَرِیْف نہ پڑھنے سے کھانے کی بَرَکت زائل ہوجاتی ہے۔ اگر ایک بھی شخص بِغیر بِسْمِ اﷲ شَرِیْف پڑھے کھانے میں شامل ہوجائے تو بھی کھانے سے بَرَکت زائل ہوجاتی ہے۔
Flag Counter