| تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
لازم اور اس کا رد بدعت ہے ۔
خبر واحد :
وہ حدیث جسے ایک راوی نے ایک راوی سے یا ایک راوی نے ایک جماعت سے یا ایک جماعت نے ایک راوی سے روایت کیا ہو۔
مثال :
حدیث:''اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ''۔
حکم :
خبر واحدعلم یقین و اطمئنان کا فائدہ نہیں دیتی اگرچہ احکامِ شرعیّہ میں عمل کو واجب کرتی ہے بشرطیکہ اس کا راوی مسلمان عادل اور حفظ وعقل میں صحیح ہو اور اس کی سند بھی ہم تک متصل ہو۔
خبر واحد پر عمل کی شرائط :
رُواۃ کے احوال مختلف ہونے کی وجہ سے خبر واحد پر عمل کی مندرجہ ذیل تین شرائط ہیں :
۱۔۔۔۔۔۔(خبر واحد) قرآن پاک کے خلاف نہ ہو۔
۲۔۔۔۔۔۔حدیث مشہور کے خلاف نہ ہو۔
۳۔۔۔۔۔۔ظاہر کے خلاف نہ ہو۔
ان شرائط کا مقصود :
سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جسکا مفہوم کچھ یوں ہے: