Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
144 - 144
مثال:

    نمازفرض ہے جوکہ بغیر قعدہ اخیرہ کے نہیں ہوسکتی لہذا قعدہ اخیرہ بھی فرض ہے اور اسی کی مثل یہ قاعدہ ہے
مَا لاَ یَتِمُّ الْوَاجِبُ اِلاَّ بِہٖ فَہُوَ وَاجِبٌ۔(تبیین الحقائق)
قاعدہ نمبر: 57

'' اَلْمَیْسُوْرُ لَا یَسْقُطُ بِالْمَعْسُوْرِ ''
ترجمہ:

    یعنی مشکل عمل کے سبب آسان عمل کو نہیں چھوڑاجائے گا۔

مثال:

    اگر کوئی شخص بقدرِفرض سترعورت پرقادرنہ ہوتو جتنے ستر پر قادر ہواتنا ستر فرض رہے گا۔
قاعدہ نمبر: 58

'' اَلْمَشَقَّۃُ تَجْلِبُ التَّیْسِیْرَ ''
ترجمہ:

    یعنی مشقت آسانی لاتی ہے۔

مثال:

    اس قاعدے پر بہت سے مسائل متفرع ہوتے ہیں مثلاً سفر کی مشقت کے سبب نمازمیں قصر، خوف ِمرض کے سبب مٹی سے تیمم وغیرہ۔ (مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۱۲۲)
Flag Counter