Brailvi Books

طلاق کے آسان مسائل
6 - 30
انواع کے اعتبار سے مختلف نام دیئے جاتے ہیں اور اس سلسلے میں اہم ترین تعلق زوجین کا بھی ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ یہی رشتہ قوموں میں باہم تعلق کا سبب بنا اور بن رہا ہے۔

    اسلام کا منشاء یہ ہے کہ جو افرادِ معاشرہ باہم ازدواجی رشتہ سے منسلک ہو جائیں ان کے تعلقِ نکاح کو قائم رکھنے کی حتی المقدور کوشش کی جائے اور ان کی باہمی معاشرت ایسی ہو کہ جس سے انسانی معاشرے کا قصرِ رفیع تعمیر ہو۔ اللہ جل مجدہ الکریم فرماتا ہے:
'' ہُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمْ وَاَنۡتُمْ لِبَاسٌ لَّہُنَّ ؕ ''
ترجمہ کنز الایمان: '' وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس''۔(البقرۃ/۱۸۷)

    جس طرح لباس پردہ ہے عیوب کو چھپاتا ہے، زینت ہے حسن و جمال کو نکھارتا ہے۔ راحت ہے سردی و گرمی سے بچاتا ہے بعینہ، میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے پردہ، زینت اور راحت ہوں اور یوں ملت اسلامیہ کا ہر گھر جنت نظیر بن جائے۔ اسکے برعکس اگر عدم موافقت و مخالفت کی کیفیت پیدا ہو جائے یا باہمی منافرت جنم لے تو ارباب حل و عقد اس اختلاف و عدم اتفاق کی بیخ کنی کی بھرپور سعی کریں۔ اور انہیں ذہنی طور پر یکجا کریں کیونکہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ابتداء عدم موافقت اور پھر باہمی منافرت و تنازعات کی کیفیت ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پاکیزہ رشتہ قائم رکھنا مشکل بلکہ بعض اوقات ناممکن ہوجاتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہے کہ یہ رشتہ ازدواج قائم رہے لیکن جب قوی اندیشہ ہو کہ عدم موافقت کی وجہ سے وہ باہم حدو د اللہ قائم نہ رکھ سکیں گے اور نکاح کے فوائد و ثمرات فوت ہو جائیں گے تو اسلام نے طلاق اور اسکے متعلقات کا
Flag Counter