طلاق کے آسان مسائل |
مستحکم لائحہ عمل کا حامل ہے جو اس کے قیام کی اغراض میں سے سب سے اوّلین ترجیح ہے۔ امام اہلسنت کی علمی و تحقیقی تصنیفات بلاشبہ علوم اسلامیہ کا شاہکار ہیں مگر عصر حاضر میں نشرو اشاعت کے جو نئے رجحانات متعارف ہو چکے ہیں ان کا تقاضہ ہے کہ علوم اسلامیہ کے ان شہ پاروں کو حواشی و تسہیل کے زیور سے آراستہ کر کے شائع کیا جائے جس سے نہ صرف یہ فائدہ ہو گا کہ ان تصنیفات کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا بلکہ ہر عام و خاص یکساں طور پر ان سے مستفید بھی ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ دیگر جدید و قدیم علمائے اہلسنت علیہم الرحمۃ کی تصنیفات کو مع تراجم، حواشی، تخریج اورشروح کے منظر عام پر لایا جارہا ہے جن میں نصابی اور غیر نصابی دونوں طرح کی تصنیفات شامل ہیں، نصابی کتب کے حوالے سے یہ امر قابل ذکر ہے کہ نہ صرف دینی مدارس کی نصابی کتب پر کام ہورہا ہے بلکہ اسکول ،کالجز اور جامعات کی نصابی کتب پر بھی کام منشور میں شامل ہے اس قدر وسیع پیمانہ پر تحقیقی کام یقینا بغیر تعاون کے نا ممکن العمل ہے لہذا اسلامی علوم کے شائقین کے ہر طبقہ سے گذارش ہے کہ تحقیق و اشاعت کے اس میدان میں ہمارے ساتھ علمی و قلمی تعاون کے سلسلے میں رابطہ فرمائیے۔ آئیے مل کر علوم اسلامیہ کے تحقیقی واشاعتی انقلاب کے لئے صف بہ صف کھڑے ہوجائیں اور اپنی قلمی کاوشوں سے اس کی بنیادوں کو مضبوط کر یں۔
ع صلائے عام ہے یاران ِ نکتہ داں کیلئے Email: ilmia26@hotmail.com P.O. Box.: 18752, Gulistan-e-Johar, Karachi.